پورا مہینہ بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)رواں ستمبر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کیساتھ مختصر دورانیے کی گرمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہ ستمبر کے لیے آؤٹ لک جاری کی گئی ہے جس کے مطابق رواں ماہ کے موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر ملک کے بیشتر حصوں میں معمول کے قریب بارشوں کا امکان ہےجبکہ اس دوران بعض جگہوں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

ستمبر کے پہلے ہفتے میں بعض جگہوں پر ہونے والے موسلا دھار بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *