پورا ملک انتخابی نتائج پر سوال اٹھا رہا ہے,میرا احتساب سے اعتماد اور امید ختم ہو چکی:صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد (پاکستان امیج) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ میرا احتساب سے اعتماد اور امید ختم ہو چکی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق دلوانے کی کوشش کی، ہماری حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آئیڈیا لائی مگر اس کو مسترد کر دیا گیا۔ آج پورا ملک انتخابی نتائج پر سوال اٹھا رہا ہے۔

نجی ٹی وی” دنیا نیوز” کے مطابق انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور ای وی ایم میرے دل کے بہت قریب تھے، اگر ای وی ایم ہوتی تو یہ مسائل نہ ہوتے۔ یہ سائنس کا زمانہ ہے اور نوجوان آئیڈیاز کے کارخانے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *