پنجگور ہیڈکوارٹر پرحملےسمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (پاکستان امیج)2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملےسمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ذرائع نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک پنجگور اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھا۔

ذرائع نے کہا کہ دہشت گرد جمیل 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی دہشتگردانہ کارروائیاں میں بھی ملوث رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *