پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائرکردی گئی ،درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی،قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا،پولیس کو مریم نواز کیخلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *