پنجاب میں ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت کہاں تک جا پہنچا ؟ جانیے

لاہور ( پاکستان امیج )پنجاب میں ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار ,بدھ کے روز درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 47 ڈگری تک رہا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز رحیم یار خان ،قصور اور بھکر میں 47 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں 45 ڈگری تک درجہ حرارت رہا ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چولستان کے باسیوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ چولستان میں پانی کی فراہمی کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں الرٹ ہیں،پائپ لائنز اور واٹر باؤزرز کے ذریعے دور دراز علاقوں کو پانی مہیا کیا جا رہا ہے ۔ہیٹ ویو قدرتی آفت، نمٹنے کے لیے ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ صاف پانی کی فراہمی صحراؤں میں بڑا چیلنج، پورا اتریں گے۔ شہری گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *