پنجاب میں کفایت شعاری اقدامات نافذ، مالز رات 8 اور ریسٹورنٹس 10 بجے بند ہونگے

لاہور(پاکستان امیج)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔

اس کے علاوہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند ہوں گے جب کہ سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی نافذ کر دی گئی اور سرکاری میٹنگز آن لائن پلیٹ فارمز پر منعقد کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

سرکاری افسران کے پروٹوکول اور سکیورٹی گاڑیوں کو محدود کر دیا گیا، سرکاری سطح پر عشائیوں پر پابندی جب کہ غیر ملکی وفود کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کام کے اوقات کار ہفتے میں 4 دن تک محدود کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب تاجر کا کہنا ہے کہ شہری صبح صبح شاپنگ کے لیے نہیں آتے، کاروباری حالات پہلے ہی خراب ہیں ایسی پابندی نہ لگائی جائے۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ مارکیٹس جلد کھولنے اور رات 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، تاجر برادری کو حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے قائل کر لیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *