پنجاب میں پبلک یوٹیلٹیز انفراسٹرکچر پروٹیکشن آرڈیننس 2026 نافذ

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے پبلک یوٹیلٹیز انفراسٹرکچر پروٹیکشن آرڈیننس 2026 نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت شہر کے مین ہول، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

آرڈیننس کے تحت مین ہول کورز، کیبل، پاور و دیگر سرکاری تنصیبات کی چوری یا نقصان پہنچانے والوں کے لیے 1 سے 3 سال قید اور جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ اس قانون کا دائرہ کار وسیع کیا گیا ہے تاکہ شہری بنیادی سہولیات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی واقعے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ محکمے کو دیں تاکہ قانونی کارروائی ممکن ہو سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *