پنجاب میں مارکیٹوں، عمارتوں، سکولوں اور ہائر رائز بلڈنگز کے حوالے سے اہم فیصلے،وزیر اعلیٰ نے 2 ہفتے کی مہلت دیدی

لاہور (پاکستان امیج) پنجاب میں مارکیٹوں، عمارتوں، سکولوں اور ہائر رائز بلڈنگز کے حوالے سے اہم فیصلے،وزیر اعلیٰ نے 2 ہفتے کی مہلت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اہم اجلاس ہوا۔اس موقع پر میں فائر آڈٹ،2 ہفتوں کا الٹی میٹم،تھرمل ڈرونز،جیو ٹیگڈ فائر ہائیڈرینٹس،بلڈنگ کوڈز 2022 کا نفاذکا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبے بھر کی تمام مارکیٹوں، عمارتوں، سکولوں اور ہائر رائز بلڈنگز کا فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر میں فائر ڈرل کرانے کا بھی حکم دیدیا اور فائر سیفٹی حفاظتی ضوابط مکمل کرنے کے لئے 2 ہفتے کی مہلت دے دی اور بلڈنگ سیفٹی ایکٹ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں بلڈنگ سیفٹی ایکٹ پر عملدآرمد کے لئے پیرا فورس کو خصوصی اختیارات تفویض کرنے اور خصوصی سیل بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صوبہ بھر میں تمام عمارتوں میں داخلی اور خارجی راستے کلیئر رکھنا لازم قرارد دیا گیا ہے۔ تمام عمارتوں میں حفاظتی سائن ایج درست اور واضح ہونا بھی لازم قرار دیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 کی نشاندہی پر جیو ٹیگڈ مقامات پر واسافائر ہائیڈرینٹس کی تنصیب یقینی بنائے گا۔ ریسکیو 1122 پنجاب کو فائر فائٹنگ کے لئے تھرمل اور دیگر ڈرونز سمیت جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں 2 ہفتوں کے اندر تمام عمارتوں میں ایکسٹرنل فائر ہائیڈرینٹس نصب کیے جائیں گے۔ ریسکیو 1122 صوبہ بھر میں اہم مقامات کی جیو ٹیگنگ کرے گا۔ پنجاب حکومت انسانی اور عماراتی تحفظ کے لئے تمام صنعتی اداروں کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی ایشیا ءمیں صرف ریسکیو 1122 پنجاب کو اقوام متحدہ کی سرٹیفکیشن حاصل ہے۔اسی سال کے دوران ریسکیو 1122 سروسز پنجاب کی تمام تحصیلوں میں متعارف کرائی جائیں گی۔ پنجاب میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے باعث ریسکیو سروسز کی رسائی مزید بہتر ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عمارتوں میں آتشزدگی سے نمٹنے کے لئے ہمت کے ساتھ حکمت اور ٹیکنالوجی بھی ضروری ہے۔عمارتی تحفظ یقینی بنانا ہوگا،عوام کی زندگی سے کھیلنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔پنجاب کی ہر تحصیل،ہر مارکیٹ،ہر بلڈنگ،ہر سکول،ہر ہائی رائز اب محفوظ ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *