پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

اسلام آباد( پاکستان امیج) خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان ، شمالی بلو چستان اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چلاس شہر اور گرد و نواح میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، دیامر کے دورافتادہ اور مضافاتی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، نانگا پربت، دیامر اور کوہستان میں بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

پولیس نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے، وادی لیپہ ریشیاں روڈ بارش اور برف باری اور گلیشیئر گرنے کی وجہ سے بند ہے، پاک فوج کے تعاون سے محکمہ شاہرات کی تین مشینیں روڈ کلیئر کرنے میں مصروف ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *