پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم گزر گیا جس کے باعث خشک سرد موسم پھر شروع ہوگیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں صبح اور رات کے وقت دھند کا راج ہے جس کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 31 دسمبر تک دوبارہ بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

اس سے قبل، ملک میں داخل ہونے والا مغربی سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش برسائے بغیر گزر گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستان ابھرتی سفارتی ومعاشی طاقت تسلیم، سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ، بلومبرگ بھی معترف

امریکہ (پاکستان امیج)پاکستان خطے میں ابھرتی سفارتی و معاشی طاقت ہے جب کہ عالمی سرمایہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email