پنجاب حکومت:500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز دینے کا فیصلہ

لاہور (پاکستان امیج )حکومت پنجاب نے 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو آسان اقساط پر سولر پینلز فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے منصوبے کی منظوری دے دی اور کابینہ سے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی منظوری لینے کے لئے اجلاس بلوالیا۔اعلامیے کے مطابق سولرپینلز کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت ادا کرے گی اور 10 فیصد ادائیگی پر صارفین کو سولر پینل فراہم کرے گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سولر پینلز پانچ سال کی آسان اقساط پرصارفین کو فراہم کئے جائیں گے۔اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ماضی کی تباہی کےاثرات سے عوام کوبچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *