پنجاب حکومت کا ملازمین کو جون کی تنخواہ عید سے قبل دینے کا فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے عید قربان پر سرکاری ملازمین کو جون کی تنخوا ہ پیشگی دینے کافیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل پیشگی تنخواہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ،وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ،پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 13 جون سے قبل جون کی پیشگی تنخواہ ادا کر دی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق آئندہ شروع ہونے والے ہفتے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل شروع ہو جائے گا ،وزیراعلی کا پیشگی تنخواہ دینے کا فیصلہ سرکاری ملازمین کو عید کے اخراجات پر آسانی فراہم کرنا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *