پنجاب حکومت کا سموگ کے باعث 2ماہ کیلئے ہر بدھ کو لاہور بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج) پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث 2ماہ کیلئے ہر بدھ کو لاہور بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حکم دیا ہے کہ لاہور شہر کل بند ہوگا،

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور بلال صدیقی کمیانہ نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کی ہے،سموگ کے تدارک کیلئے تاجروں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او کی تجویز مان لی ۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر بدھ کو سکولز، مارکیٹس، سرکاری اور نجی ادارے بندہوں گے،بینک ، نجی ادارے ، کلب ، ہوٹلز بھی بند ہوں گے،سی سی پی او لاہور بلال صدیقی کمیانہ نے کہاکہ منگل بدھ اور جمعرات کو سموگ کا انڈیکس زیادہ ہوتا ہے،تاجر اگر چاہیں گے تو اتوار کو دکانیں کھول سکتے ہیں، اتوار کے روز ٹریفک نہیں چلے گی، ان کاکہنا تھا کہ سموگ کے لحاظ سے اکتوبر اور نومبر بہت اہم مہینے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *