پنجاب حکومت نے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے مالکان کو ڈیڈ لائن دیدی

لاہور(پاکستان امیج ) پنجاب حکومت نے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے مالکان کو آج تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔

محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق صوبے میں آٹے اورفائن میدے کی قیمتوں میں 47 فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔ آٹا اور فائن میدا سستا ہوگیا مگر بیکری آئٹمز میں ایک روپے کی بھی کمی نہ ہوئی، مالکان کو قیمتوں میں کمی کیلئے آج تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بلا امتیاز آپریشن ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی ڈبل روٹی 70 سے 90 روپے سستی ہونی چاہیے، کیک رسک، بسکٹ، بن اور کیک کی قیمتیں بہت زیادہ لی جا رہی ہیں۔ ذارئع محکمہ خوراک کے مطابق ہوٹل والوں کو بھی قیمتوں میں کمی لانا ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *