لاہور ( پاکستان امیج ) پنجاب بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ان سہولت بازاروں کے زیرِ تکمیل پراجیکٹس کے لیے اگست کی ڈیڈ لائن ہے۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیر والا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے، جبکہ بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کے لیے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کر دی اور 13 نئے سہولت بازاروں کے زیرِ تکمیل پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ سہولت بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے 69 کروڑ سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی ۔
Pakistan Image