پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کردی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلسوس، ریلیوں، دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی،پنجاب حکومت نے صوبے میں3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی،پابندی کا اطلاق آج سے 25 نومبر تک ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کےاجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی،دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ،سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشتگردوں کیلئےسافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے،شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

سپریم کورٹ کا بھارت سے ہجرت کر کے آنے والی بیوہ کے حق میں بڑا فیصلہ، ماتحت عدالتوں کے احکامات کالعدم

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *