پنجاب اور پختونخوا میں مختلف مقامات پر آج مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع

اسلام آباد (پاکستان امیج) لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، مری، گلیات، سوات، چترال، دیر سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر آج مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں اور لاہور سمیت پنجاب میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ شب مری میں شدید بارش اور ژالہ باری سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں رات سے موسلادھار بارش اور اپر نیلم، لوات بالا، شاردہ ،اڑانگ کیل اور شونٹھر سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر برف پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ نیلم ٹریفک کیلئے کئی مقامات پر بند ہوگئی۔

ادھر اپرکوہستان میں برسین کے مقام پر شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی جس کی وجہ سے مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ گلگت تا راولپنڈی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ دوسری جانب شمالی بلوچستان میں گزشتہ کئی دنوں سے غیرمعمولی موسمی سسٹم کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش، ژالہ باری، سیلابی ریلوں اور طوفانی ہواؤں سے مواصلاتی نظام ، فصلوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *