پنجاب اور بلوچستان میں بارش کا امکان، سندھ میں درجہ حرارت 47 ڈگری کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاکستان امیج)محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سندھ میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جاسکتا ہے۔پیشگوئی کے مطابق دن بھر شدید گرمی کے بعد بعد شام یا رات میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں پارا 42 سے 46 ڈگری تک رہے گا جبکہ جیکب آباد اور سکھر میں درجہ حرارت 47 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 45، پشاور میں 42، اسلام آباد میں 40 اور کوئٹہ میں 38ڈگری سینٹی گریڈ جتنی شدت کی گرمی محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار،لسبیلہ، بارکھان، ژوب، شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی اور ڈیرہ بگٹی میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری ریکارڈ، قلات میں34اورزیارت میں درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ، چمن میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت40،ژوب میں37ڈگری ریکارڈ، سبی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت47،تربت میں 48 ڈگری ریکارڈ، نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری ریکارڈ، جیوانی میں35اورگوادرمیں36ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *