پنجاب ،خیبرپختونخوا،آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(پاکستان امیج)پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اوراسلام آباد راولپنڈی کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق لاہور، جہلم، گوجرانوالہ، پشاور، شبقدر، راولاکوٹ، ایبٹ آباد، حسن ابدال، دیربالا، مانسہرہ، شانگلہ اوراس کے گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بغلان افغانستان میں تھا جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *