پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

پشاور(پاکستان امیج) پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، رہنما پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حال ہی میں عمر ایوب پر تھانہ رمنا اسلام آباد کی حدود میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کو ایک ماہ کی راہداری ضمانت دے دی اور عمر ایوب کو کسی بھی درج مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *