پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا

پشاور(پاکستان امیج)پشاور ہائیکورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے اسد قیصر کے کاغذات کیخلاف دائر اپیلیں خارج کردیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں این اے 19صوابی سے اسد قیصر کے کاغذات کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اپیلیں خارج کردیں،پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی کو درست قراردیدیا اور سابق سپیکر قومی اسمبلی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *