پشاور ہائیکورٹ: اسد قیصر کی 3 ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور

پشاور(پاکستان امیج)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے رہنما پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر اسد قیصر اور ایڈووکیٹ جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے کہا کہ اسد قیصر کے خلاف 3 مختلف مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کی درخواست پر اسد قیصر کی 3 ہفتوں کے لئے راہداری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو درج مقامات میں گرفتاری سے روک دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *