پشاور ہائیکورٹ؛ ایکس کی بندش پر پی ٹی اے، حکومت اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب

پشاور(پاکستان امیج)پشاور ہائیکورٹ نے ایکس(ٹوئٹر)کی بندش کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے، حکومت اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ایکس(ٹوئٹر)کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کھلے ہیں، ایکس کو کیوں بند کیا؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ایکس فارمل پلیٹ فارم ہے جو سب کے استعمال میں ہے،عدالت نے کہاکہ وزارت داخلہ نے ایکس کو بند کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں،وزارت داخلہ اور پی ٹی اے سے جواب طلب کرنا ضروری ہے،عدالت نے پی ٹی اے، حکومت اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *