پشاور(پاکستان امیج)پشاورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کیخلاف الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کے الیکشن کمیشن نوٹس کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ڈاکٹر امجد کیخلاف سوات کے سیاسی کارکن نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی،درخواست میں ڈاکٹر امجد کو نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی، الیکشن کمیشن نے سپیکر کو ڈاکٹر امجد کیخلاف کارروائی کاکہا، درخواستگزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کرتے ہوئے جواب طلب کرلیااورسماعت ملتوی کردی۔
Pakistan Image