پشاور: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا، اہلکار شہید

پشاور(پاکستان امیج) دہشت گردوں کے پولیس پوسٹ پر حملے کے دوران بھرپور جوابی کارروائی میں ایک بہادر کانسٹیبل جامِ شہادت نوش کر گیا۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق گزشتہ رات حسن خیل کی سپین میلہ پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جہاں ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں نے غیر معمولی دلیری اور ثابت قدمی کے ساتھ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

اس دوران شدید جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران متعدد حملہ آور دہشت گردوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جن کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ علاقے میں فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کی سخت تلاش جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *