پشاور میں 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ممتازے پولیس مقابلے میں ہلاک

پشاور(پاکستان امیج)پشاور میں سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ممتاز خان المعروف ممتازے پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور پولیس اور مطلوب اشتہاری ملزم ممتازے کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ملزم مارا گیا،پولیس کو مطلوب ممتازے قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور لینڈ مافیا سے متعلق سنگین نوعیت کے 40 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا ۔
پولیس کی جانب سے باضابطہ بیان جاری ہونے کے بعد پولیس مقابلے کی جگہ، واقعے کے مکمل حالات اور دیگر تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے،ابتدائی اطلاعات کے باعث واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر معلومات میں تبدیلی یا اضافہ ہوسکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *