پشاور میں کھلونا سمجھ کر گھر لایا گیا دستی بم پھٹنے سے 4 بچے زخمی

پشاور (پاکستان امیج) پشاور کے تھانہ ریگی کی حدود میں دستی بم پھٹنے سے 4 بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ ریگی کے حدود نورگھڑی کے علاقے میں کرکٹ گراؤنڈ میں بچے کھیل رہے تھے۔

بچوں کو گراؤنڈ کے قریب نالے سے پرانا دستی بم ملا، ایک بچہ دستی بم کھلونا سمجھ کر اپنے ساتھ گھر لے آیا کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہوگئے۔

زخمی بچوں کو علاج کے لیے ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *