پشاور میں فائرنگ سے دولہا قتل، تحقیقات میں اہم پیش رفت، گرفتاریاں

پشاور (پاکستان امیج) خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں دولہا کے قتل کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چار سدہ روڈ پر دولہا کے قتل کا مقدمہ تھانا فقیر آباد میں درج کرلیا گیا۔ قتل کیس میں تفتیش کےلیے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔گزشتہ روز چارسدہ روڈ پر فائرنگ سے دولہا عدنان عمر زادہ زخمی ہوا جسے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ واقعے میں اس کا بھائی بھی زخمی ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شادی کے خلاف تھا، اس نے دولہا کو راستے سے ہٹانے کےلیے قتل کا منصوبہ بنایا۔ملزم نے دولہا کو قتل کرنے کےلیے ساتھیوں کی مدد بھی حاصل کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *