پشاور میں خواجہ سرا کی نوجوان لڑکی کو جھانسہ دے کر شادی کرنے کی کوشش ، پھر کیا ہوا؟

پشاور (پاکستان امیج )پشاور میں سوشل میڈیا پر لڑکی کو جھانسہ دیکر شادی کی کوشش کرنے والے خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی میں افتخار نامی خواجہ سرا نے سوشل میڈیا پر مدرسے کی طالبہ سے دوستی رچائی اور پھر لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلا لیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا پیشے کے لحاظ سے نرس ہے، پولیس نے اکتوبر میں گھر سے لاپتہ ہونے والی طالبہ کو بازیاب کروا کر خواجہ سرا افتخار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے دارالعلوم منتقل کر دیا جبکہ گرفتار خواجہ سرا اغوا کار سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *