صادق آباد(پاکستان امیج)پشاور سے کراچی جاتے ہوئے رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ماچھی گوٹھ کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی ،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین پشاور سے کراچی جارہی تھی،ٹرین آدھے گھنٹے سے مین ریلوے ٹریک پر کھڑی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ انجن سٹارٹ کرتے ہوئے آگ دوبارہ لگ جاتی ہے،امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی جبکہ ریسکیو اہلکار بھی طلب کر لئے گئے ہیں۔
Pakistan Image