پشاور: سی ٹی ڈی مال خانے میں دھماکا کیسے ہوا؟ ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

پشاور(پاکستان امیج)پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا سی ٹی ڈی مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے ہوا۔

ترجمان کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسزکے بروقت رسپانس اور حکمت عملی سے مزید تباہی نہیں ہو سکی، دھماکے سے ایک سی ٹی ڈی پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سے 5 دن میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

دوسری جانب دھماکے میں جاں بحق پولیس اہلکار بلال خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کنڈی اور آئی جی ذوالفقار حمید نے شرکت کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *