پشاور؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیلئے درخواست، سنگین الزامات عائد

پشاور(پاکستان امیج)پشاور ہائیکورٹ میں ایمل ولی خان کی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ایمل ولی خان کی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کاغذات نامزدگی فارم میں اثاثے چھپائے،چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا جائے،چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ تحائف کی غیرقانونی فروخت کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے اہلیہ کے 70لاکھ کے زیورات بھی ظاہر نہیں کئے،چیئرمین پی ٹی آئی اب کرم سے ممبر نہیں رہے، نہ پارٹی چیئرمین ہیں۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم اس حوالے سے مزید دستاویزات جمع کریں گے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *