پشاور، کوچی بازار میں ہولناک آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

پشاور (پاکستان امیج) پشاور کے پرانے اور گنجان آباد علاقے کوچی بازار، اگ محلہ فضل حق کریم جان مارکیٹ میں رات گئے خوفناک آتشزدگی نے قیامت ڈھا دی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ریسکیو 1122 کے حوالے سے بتایاکہ آگ ایک رہائشی مکان میں بھڑکی جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور جان پر کھیل کر 6 افراد کو عمارت سے باہر نکالا۔ افسوسناک طور پر ان میں سے 4 افراد ریاض، رفیق، شہناز اور رفیق کی اہلیہ بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔
آتشزدگی کے دوران ریسکیو کے دو اہلکاروں کی حالت بھی غیر ہو گئی، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی مشکل حالات میں آگ پر قابو پایا، تاہم اب بھی کولنگ اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ دوبارہ شعلے نہ بھڑک اٹھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *