پشاور،پولیس چوکی پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

پشاور (پاکستان امیج ) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ارمڑ میں واقع پولیس چوکی پر علی الصبح نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں چوکی کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کے مطابق حملہ صبح 6 بجے کیا گیا، جس کے فورا بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز مشتبہ افراد کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔پشاور میں حالیہ مہینوں کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *