پسند کی شادی کا بھیانک انجام،جوڑا بدترین تشدد کے بعد قتل

لاہور (پاکستان امیج) شیخوپور ہ میں پسند کی شادی کرنے پر جوڑا بدترین تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے رہائشی عمران اور فرزانہ نے پسند کی شادی کی تھی جس کا فرزانہ کے بھائی حسن علی کو شدید رنج تھا، پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو نشہ آور گولیاں کھلائیں اور بعد میں سر میں لوہے کے راڈ مار مار کر قتل کر دیا،ملزمان نے سنگین واردات کے بعد لاشیں ابتدائی طور پر کیمیکل کے ڈرموں میں ڈال دی تھیں جس کے بعد دونوں کی لاشیں لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پھینک دی گئیں۔

نشتر کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے ملزمان علی حسن اور اس کی بھابھی کلثوم کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ،ملزمان کو گرفتارکر کے آلہ قتل سریا ،راڈ برآمد کر لیا گیاہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *