پسلیوں میں چوٹ سے بلیڈنگ ، بھارتی بیٹر شریاس ایئر آئی سی یو میں داخل

ممبئی (پاکستان امیج)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹرشریاس ایئر کو انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایئر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ وہ انجری اب سنجیدہ نوعیت کی ہو گئی ہے۔

شریاس ایئر کو کیچ پکڑتے ہوئے پسلیوں میں چوٹ آئی تھی، ان کو اندرونی بلیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے انہیں سڈنی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز سے شریاس ایئر آئی سی یو میں داخل ہیں، اندرونی بلیڈنگ کی وجہ سے انفیکشن روکنے کیلئے ڈاکٹرز ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے ہوائی سفر کی اجازت ملنے کے بعد شریاس ایئر واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *