پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری

اسلام آباد (پاکستان امیج ) سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایات پر 11 اور 12 نومبر کیلئے ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔
11 اور 12 نومبر کیلئے مجموعی طور پر 7 بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں، بینچ نمبر ایک میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں، بینچ نمبر 2 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔
بینچ نمبر 3 جسٹس امین الدین، جسٹس عرفان سادات اور جسٹس شاہد بلال جبکہ بینچ نمبر 4 جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شہزاد خان پر مشتمل ہے۔
اسی طرح بینچ نمبر 5 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان، بینچ نمبر 6 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں جبکہ دوپہر کا اضافی بینچ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *