پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑہ اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔ دونوں کی شادی 24 ستمبر کو ریاست راجھستان کے شہر اوے پور میں ہوگی،پرینتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی کی رسموں کا آغاز 23 ستمبر سے ہوگا جس میں ہلدی، مہندی اور خواتین کے سنگیت کا پروگرام شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق شادی میں شرکت کے لیے 50 وی وی آئی پیز سمیت 200 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیراعٰلی بھی شادی میں شریک ہوں گے۔پرینتی چوپڑہ کی کزن اور بھارت کی میگا سٹار پریانکا چوپڑہ بھی شادی میں شرکت کریں گی۔ شادی کے بعد ہریانہ کے شہر گروگرام میں ہوگا۔

پرینیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی منگنی 13 مئی کو نئی دہلی میں ہوئی تھی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *