پرینیتی چوپڑا نے ’امر سنگھ چمکیلا‘ کیلئے 10 کلو وزن بڑھایا، ڈائریکٹر کا انکشاف

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی فلمساز امتیاز علی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ‘امر سنگھ چمکیلا‘ کیلئے پرینیتی چوپڑا نے 10 کلو تک اپنا وزن بڑھایا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فلم کی ٹریلر لانچ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فلمساز نے بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا وزن بڑھانے کیلئے سموسہ، ملائی اور چاٹ کھانا شروع کردیں۔ امتیاز علی کا کہنا تھا کہ کوئی لڑکی یا لڑکا بھی ایسا نہیں کرنا چاہے گا لیکن وہ پرینیتی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کی بات مان لی۔

پرینتی چوپڑا امتیاز علی کی فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ میں دلجیت دوسانج کے ساتھ نظر آئیں گی۔

’امر سنگھ چمکیلا‘ کی زندگی پر بننے والی فلم کو موہت چوہدری نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کا پریمیئر 12 اپریل کو نیٹ فلکس پر ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *