پریزنٹر زینب عباس کے خلاف شکایت کرنے والے بھارتی وکیل نے محمد رضوان کے خلاف بھی آئی سی سی کو شکایت کر دی

ممبئی(پاکستان امیج)پریزنٹر زینب عباس کے خلاف شکایت دائر کرنے والے بھارتی وکیل نے کرکٹ محمد رضوان کے خلاف آئی سی سی کو تحریر شکایت کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کر دیاہے ،
تفصیلات کے مطابق وکیل وینیت جندل نے چیئرمین آئی سی سی گریگ بار کلے کو خط لکھا ہے کہ محمد رضوان نے دوران میچ نیدر لینڈ کے خلاف گراونڈ میں نماز ادا کی، ان کا نماز پڑھنا مذہبی اظہار ہے جو کرکٹ کے جذبے کے خلاف ہے ، وینیت جندل نے کہا کہ محمدر ضوان کا نماز اداکرنا اپنے مسلمان ہونے کا پیغام دے رہا تھا ، آئی سی سی نے ان کے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹویٹ کا بھی نوٹس نہیں لیا، اس پر آئی سی سی کارروائی کرے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *