‘پریتی اسلیے ٹرافی نہ جیت سکیں کیونکہ وہ خود ٹرافی ہیں’، مداح کی ٹوئٹ پر اداکارہ کا جواب وائرل

ممبئی(پاکستان امیج)سوشل میڈیا صارف کی جانب سے بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا کو ٹرافی کہے جانے پر اداکارہ نے ردعمل دیا ہے جو وائرل ہو رہا ہے۔

ایکس پر ایک صارف نے لکھا ‘اس کی ایک وجہ ہے کہ آئی پی ایل میں پریتی کیوں ٹرافی نہیں جیت پاتیں، اور وہ وجہ یہ ہے کہ وہ خود ایک ٹرافی ہیں’۔

پریتی اسلیے ٹرافی نہ جیت سکیں کیونکہ وہ خود ٹرافی ہیں، مداح کی ٹوئٹ پر اداکارہ کا جواب وائرل
فوٹو: اسکرین گریب
اداکارہ نے اس تبصرے پر ردعمل دیا اور کہا ‘شکریہ، لیکن اگر سچ کہوں تو کوئی بھی عورت ٹرافی بننا پسند نہیں کرے گی، ٹرافی کسی کی ملکیت ہو سکتی ہے لیکن عورت نہیں’۔

پریتی نے مزید لکھا ‘ٹرافی کی جگہ الماریوں میں ہوتی ہے جب کہ عورت آپ کی زندگی اور آپ کے دل میں ہوتی ہے، وہی اس کی اصل جگہ ہے’۔

آخر میں اداکارہ نے لکھا ‘فلمی سوال کے لیے فلمی جواب آپ کے لیے’۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *