ممبئی(پاکستان امیج)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن اور اداکارہ منارا چوپڑا ایک ڈائریکٹر کی طرف سے زبردستی بوسہ لینے پر برہم ہو گئیں۔اوڑیسا ٹی وی کے مطابق منارا چوپڑا دیگر ٹیم کے ہمراہ اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے ایک سٹیج پر موجود تھیں جہاں میڈیا کے کیمروں کے سامنے ساﺅتھ انڈین ڈائرکٹر اے ایس روی کمار چوہدری نے انہیں زبردستی گال پر بوسہ دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق اے ایس روی کمار چوہدری پہلے اداکار کی گردن میں بازو ڈال کر تصاویر بنواتے ہیں اور پھر اچانک انہیں بوسہ دے دیتے ہیں، جس پر اداکارہ فوری طور پر خود پر قابو پا لیتی ہیں اور مسکراہٹ کے ساتھ ڈائریکٹر کی اس حرکت کو نظرانداز کرنے کی کوشش کرتی ہیں تاہم بعد ازاں اداکارہ کی طرف سے ڈائریکٹر کی اس حرکت پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔
ڈائریکٹر کی اس حرکت کی ویڈیو ایکس اکاﺅنٹ @sr_cinemasپر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور ایکس صارفین بھی ڈائریکٹر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’ضد‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ منارا چوپڑا ان دنوں ساﺅتھ انڈین فلم انڈسٹری میں مصروف ہیں جہاں وہ اپنی نئی فلم ’تھراگابادرا سامی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم کا ٹیزر گزشتہ دنوں جاری کیا جا چکا ہے۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image