‘پرویز خٹک کہتے ہیں پی ٹی آئی توڑ دوں گا’، صحافی کے سوال پر علی محمد خان نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (پاکستان امیج) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان سے پرویز خٹک کے پی ٹی آئی توڑنے کے دعوے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بھی چیلنج دیدیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری غلط ہے۔ امید ہے الیکشن 90 روز میں ہوں گے، صدر مملکت سے بھی اس حوالے سے کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں، آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہوں گے۔

انہوں نے پرویز خٹک کے پی ٹی آئی توڑنے کے دعوے سے متعلق جواب دیتے ہوئے انہیں چیلنج دے دیا کہ “ٹرائی ٹرائی اگین” یعنی کوشش کر کے دیکھ لیں اور بار بار کوشش کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *