پرویز الٰہی کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کا معاملہ ،رجسٹرار آفس نے نیب کی درخواست پر اعتراض عا ئد کردیا

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے پرویز الٰہی کی عدالت میں پیشی کے معاملے پر نیب کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے پرویز الٰہی کی پیشی کے معاملے پر سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی تھی،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کیسز سنگل بنچ نہیں سن سکتا،نیب کیس کو چیف جسٹس 2رکنی بنچ کے رو برو منتقل کریں۔

رجسٹرار نے پرویز الٰہی کا کیس 2رکنی بنچ کو بھجوانے کیلئے نیب کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا،اعتراض میں کہا گیاہے کہ درخواست پہلے ہی سینئر بنچ سن رہا ہے، اس لئے قابل سماعت نہیں،رجسٹرار آفس نے نیب کی درخواست واپس کردی۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے نیب کیسز میں گرفتاری پر چودھری پرویز الٰہی کو 2بجے پیش کرنے کا حکم تھا،نیب کے وکیل نے کہاکہ ہم تفصیلی جواب جمع کرانا چاہتےہیں،عدالت نے کہاکہ آپ جواب جمع کراتے رہیں ہم پرویز الٰہی کی رہائی کا آرڈر کر دیتے ہیں،جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیئے کہ میں نے اللہ کو جواب دینا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *