اسلام آباد(پاکستان امیج ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر پمز ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی پسلیوں میں فریکچر ہے اور ان کی آنکھ کے اوپر چوٹ کا نشان ہے، پرویز الٰہی کو امراض قلب سمیت دیگر بیماریاں بھی لاحق ہیں۔پرویز الٰہی کو افسر وارڈ میں کمرہ نمبر 15 الاٹ کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باتھ روم میں گرنے کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو متعدد چوٹیں آئی تھیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image