راولپنڈی (پاکستان امیج )راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انھیں پمز اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز نے جیل ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد پولیس پمز کے لیے لے کر روانہ ہو گئی ہے ، جہاں ان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کروایا جائے گا ۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔گرنے کی وجہ سے پرویز الہٰی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔
Pakistan Image