پرویز الٰہی کی بار بار گرفتاری پر مصطفیٰ نواز کھو کھر بھی بول پڑے

اسلام آباد (پاکستان امیج) پرویز الٰہی کی بار بار گرفتاری پر سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھربھی میدان میں آگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی 12 سے زائد مرتبہ ضمانت اور گرفتاری عدالتی احکامات کا کُھلا مذاق اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ اگر وہ آج صرف ایک پریس کانفرنس کریں تو ان کی اور دیگر لوگوں کی تمام تر مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا۔سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکنے کے نہ پہلے اچھے نتائج نکلے ہیں اور نہ مستقبل میں نکلیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *