پرویز الٰہی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

راولپنڈی (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔

جیو نیوز کے جیل ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پرویز الٰہی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ جیل ہسپتال میں کیا گیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے ہسپتال منتقل کیا جاتا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *