لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو گھر نہ پہنچانے کیخلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس سلطان تنویر احمد2اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کریں گے،عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو فرد جرم کیلئے طلب کر رکھا ہے،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔
Pakistan Image