پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست؛ لاہور ہائیکورٹ کا ڈی آئی جی آپریشنز اور انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا عندیہ

لاہور(پاکستان امیج) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اگر آج دونوں پولیس افسران پیش نہ ہوئے تو انہیں شوکاز نوٹسز جاری کئے جائیں گے ،عدالت نے دونوں افسران کو پیش ہونے کیلئے 11بجے تک کی مہلت دیدی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی،سرکاری وکیل نے کہاکہ ڈی آئی جی آپریشنز اور انویسٹی گیشن دونوں سرکاری دورے پر بلوچستان چلے گئے ،دونوں افسران کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا گیا۔

عدالت نے کہا اگر آج دونوں پولیس افسران پیش نہ ہوئے تو انہیں شوکاز نوٹسز جاری کئے جائیں گے ،عدالت نے دونوں افسران کو پیش ہونے کیلئے 11بجے تک کی مہلت دیدی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *